از: ظہور بتاریخ: اتوار اپریل 05, 2009 7:06 pm
آج مورخہ 5 اپریل 2009 کو اسلام اباد لسنرز کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس سلسلے کی پہلی میٹنگ دامن کوہ پر ہوئی تھی جس میں ڈاکٹر ایم اکبر کریم صاحب، ڈاکٹر رانا اعجاز احمد، ڈاکٹر غلام مصطفی اور راقم نے شرکت کی. اس میٹنگ میں جناب اکبر صاحب، رانا صاحب اور مجھے آرگنائیزر مقرر کیا گیا ہے، اس کی باڈی کا جلد اعلان کیا جائے گا. ہمارا پیغام ہے Peace, Harmony & Knowledge by Radio. اس کا باقاعدہ اجلاس جلد ہی بلایا جائے گا اور ممبر سازی کے بعد الیکشن کروایا جائے گا اور مختلف یونیورسیٹوں کے طلباء کو ریڈیو سے تعارف کروایا جائے گا.